صفت کی تعریف اور معلومات
صفت (Adjective): وہ کلمہ جو کسی اسم یا اسمِ ضمیر کی خوبی، خامی، حالت، مقدار یا تعداد کو ظاہر کرے، اسے 'صفت' کہتے ہیں۔ جس چیز کی صفت بیان کی جائے اسے 'موصوف' کہا جاتا ہے۔
مثال: 'نیک لڑکا' میں 'نیک' صفت ہے اور 'لڑکا' موصوف ہے۔
- صفتِ ذاتی: جو کسی چیز کی اندرونی حالت ظاہر کرے (جیسے: بہادر، میٹھا)۔
- صفتِ نسبتی: جو کسی دوسرے ملک یا جگہ سے تعلق ظاہر کرے (جیسے: لاہوری، پاکستانی)۔
- صفتِ عددی: جو تعداد ظاہر کرے (جیسے: پانچ، پہلا)۔
- صفتِ مقداری: جو مقدار یا وزن ظاہر کرے (جیسے: تھوڑا، دو کلو)۔
No comments:
Post a Comment